جمعرات 19 نومبر 2026 - 13:26
آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کا آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے عالمِ ربانی اور عظیم مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی قدس سرہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ

عالمِ ربانی اور عظیم مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی قدس سرہ کے انتقال سے ہر طرف گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس عظیم مرجع نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت میں مؤثر کردار ادا کیا۔ اسی طرح حوزہ علمیہ میں تدریس کے میدان میں ایسی علمی شخصیات کی تربیت کی جو آج علم و دانش کے روشن چراغ ہیں۔

اس موقع پر ہم حضرت ولی اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزہ علمیہ کی بزرگ شخصیات اور تمام عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اس عظیم مرجع کی پاک روح پر اپنی رحمت و رضوان نازل فرمائے اور ان کے معزز خاندان، بالخصوص ان کے عالم و فاضل فرزندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

عاش سعیداً ومات سعیداً (انہوں نے سعادت کے ساتھ زندگی گزاری اور سعادت کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے۔)

قم المقدسہ، 17 نومبر 2026ء

جعفر سبحانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha